تازہ تر ین

آبادی بچانے کیلئے منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) آبادیوں کو بچانے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث منچھر جھیل سے پانی اوورفلو ہو رہا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ آبادیوں کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھان سعید آباد اور سیہون کی آبادی کو بچانا تھا جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ منچھر جھیل کے مقام آر ڈی 14 پر کٹ لگایا جائے تاہم اس کٹ کی وجہ سے 5 یوسیز بری طرح متاثر ہوں گی جنہیں خالی کروا دیا گیا ہے تاہم مین علاقے بچ جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایک لاکھ 25 ہزار لوگوں کو فوری طور پر نقل مکانی کرنی پڑے گی اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ خود بھی وہاں پہنچے۔ یوسی بانجھارا اور جھانگارا پہلے ہی پانی کی زد میں ہیں جبکہ سیہون تعلقہ اس سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain