تازہ تر ین

کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے ریلیف پر عملدرآمد شروع ہوگیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ وصول نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جو شہری بل ادا کر چکے ہیں ان کے آئندہ ماہ کے بلوں سے مذکورہ رقم کم کر دی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ وزارت توانائی کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain