تازہ تر ین

کابل میں دھماکہ، 2 روسی سفارتکاروں سمیت 10 سے زائد افراد ہلاک

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain