تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ کا آغااز, رنگا رنگ تقریب, فائنل بارے بڑی خوشخبری

دبئی (آن لائن) دبئی میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب سے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے ارکان کے علاوہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہیں۔تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ جمیکن گلوکار شیگی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب کا ا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ذریعے کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔تقریب کے میزبان نامور اداکار فہد مصطفیٰ بھی عمدہ انداز میزبانی سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو متحریک اور پرجوش رکھ رہے ہیں۔قومی ترانے کے بعد سنوستا فلائنگ ڈرمرز نے فضا میں ڈھول بجانے کا عمدہ کرتب دکھا کر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا جس پر شائقین نے انہیں دل کھول کر داد کی۔اس کے بعد عمدہ پرفارمنس اور دلفریب گانوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی مںظر کشی کی گئی۔چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے اور لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔چئرمین پی سی بی کے خطاب کے بعد ٹیموں کی میدان میں آمد کا سسلہ شروع ہوا جہاں سب سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ، پھر کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور سب سے آخرمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی میدان میں آمد ہوئی۔پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی سوچل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر اس کے چرچے جاری ہیں۔پہلے سیزن کے عمدہ انعقاد کے بعد سب کو امید ہے کہ دوسرا ایونٹ کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دے گا اور ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں گذشتہ سال کی طرح ہی پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندر شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی البتہ دیگر تین ٹیموں کی قیادت میں تبدیلی عمل میں آئی ہے۔پشاور زلمی کی قیادت شاہد آفریدی کی جگہ ڈیرن سیمی نے سنبھالی ہے۔ لاہور قلندر نے اظہر علی کی جگہ برینڈن مک کلم کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کی جگہ کمار سنگاکارا ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے اور دبئی 13 اور شارجہ 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا) نے بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا تھا کہ وہ فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain