تازہ تر ین

ون ڈے ٹیم کی بھاگ ڈور سرفراز احمد کے حوالے

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ایک روزہ طرز کی کرکٹ کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو اب ٹی 20 کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔شہریارخان نے جمعرات کے روز دبئی میں بی بی سی اردو کے عبدالرشید شکور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اظہرعلی نے ان سے ملاقات کے دوران ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کے بارے میں مطلع کیا۔انھوں نے بتایا کہ اظہرعلی نے بتایا کہ کپتانی کی وجہ سے بطور بلے باز ان کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ دیں۔شہریارخان نے کہا کہ انھوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشورے کے بعد سرفراز احمد کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔اظہرعلی ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق کی جگہ پاکستان کے ون ڈے کپتان مقرر کیے گئے تھے لیکن ان کی قیادت میں ٹیم مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی۔آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں شکست کے بعد انھیں کپتانی سے ہٹائے جانے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا تھا۔اظہرعلی نے 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ٹیم نے 12 میچ جیتے، 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف وہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ان سے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے تاہم انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ دو، تین ہفتے میں اپنے مستقبل کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیں۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے مکی آرتھر، انضمام الحق اور مصباح الحق سے ملاقات کی جس میں پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے تناظر میں اہم بات چیت ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain