لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاؤں سے زمین کھسک چکی ہے، پنجاب بہت جلد مسلم لیگ ن کے پاس آنے والا ہے۔
لاہور کے تھانہ گڑہی شاہو کے باہر ایم پی اے اویس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہم شامل تفتیش ہونے آئے تھے لیکن انہوں نے انکارکر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقدمے بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے ہیں، ڈپٹی اسپیکر پر حملہ یہ لوگ کریں اور جھوٹے مقدمے ہمارے خلاف درج کرائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقوعہ پر تین ماہ بعد پرچہ درج کیا جاتا ہے، یہ عالمی اداروں کو کہتے ہیں کہ پاکستان کی مدد نہ کرو۔
