تازہ تر ین

بھارتی میڈیا پاکستان سپر لیگ کو بدنا م کرنے کیلئے سرگرم

دبئی (چینل ۵ رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دبئی میں منعقد کی گئی پاکستان سپر کرکٹ لیگ کو ناکام بنانے اور اس پر پابندی لگوانے کیلئے بھارتی میڈیا سرگرم شرجیل خان اور خالد لطیف کی مشکوک افراد سے ملاقات کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا لابی نے پاکستان کے 8 کھلاڑیوں کے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کو بین کرنے کے لیے پر تولنے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز ایسوسی کسی بھی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور صرف بھارتی لابی پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی سازش کرنے کیلئے پاکستانی کرکٹرز پر الزامات لگا رہی ہیں اس بارے پاکستانی میڈیا کو اپنے کھلاڑیوں بارے خبریں نشر کرنے میں احتیاط سے کام لینا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain