تازہ تر ین

اظہرعلی کی چھٹی پر انضمام کا چہرہ کھل اٹھا

دبئی (آئی این پی)چیف سلیکٹرانضمام الحق پہلے ہی تینوں فارمیٹس کےلئے ایک ہی کپتان کے تقرر کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ اظہر علی کو کپتانی سے ’مستعفی‘ کرانے کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سرفراز احمد کو سونپ دی گئی۔ اس فیصلے سے انضمام الحق کو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ میں قیادت کی تبدیلی کے فیصلے سے مطمئن ہوں، اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔وہ ون ڈے ٹیم کا انتخاب بھی نئے کپتان سرفراز احمد کے مشورے سے کرینگے ۔ اس بارے میں انضمام کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد سرفراز احمد کے مشورے سے ہی ون ڈے ٹیم منتخب کی جائےگی زیادہ بڑی تبدیلیاں نہیں کریں گے لیکن ان کو ٹیم میں لایا جائے گا جن کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain