تازہ تر ین

پاکستانی ویمنز 236رنز سے فاتح

کولمبو(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کی ٹیم کو 236 رنز کے بڑے مارجن سے مات دیدی۔کولمبو میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، اوپنر عائشہ ظفر نے شاندار سنچری اسکور کی اور 98 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد سے 115 رنز اسکور کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 146 گیندوں پر 11 چوکے لگا کر 100 رنز بنائے منیبہ علی 25 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ پوئکے سائکہ نے 2 جب کہ روین نے ایک وکٹ حاصل کی۔277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے نہ ٹک پائی اور 24.5 اوورز میں محض 40 کے اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، صرف کونلو اولا ہی 14 رنز کے ساتھ ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکیں، 4 پلیئرز بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئیں۔ پاکستان کی جانب سے تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے والی نشرہ سندھو نے 6 اوورز میں صرف 11 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔، ماہم طارق اور غلام فاطمہ نے 2,2 جبکہ ایمن انور نے ایک وکٹ حاصل کی۔ عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔گرین شرٹس کو ایونٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 118 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم 13 فروری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف چوتھا میچ کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain