خواب میں بارہ سنگھا دیکھنا دشمنوں پر غلبہ، عزت ووقار، رعب و دبد بہ اور تاج کی دلیل ہے اور کبھی اس کا خواب میں دیکھنا اجنبی اور مسافر آدمی کی نشانی ہوتا ہے جو جنگل بیابان یا کسی پہاڑ یا سرحد میں ہو۔ اس کو سرداری ملے گی اور اس کا کھانا حلال ہونے کی علامت ہے اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا سر بدل کربارہ سنگھے کی طرح ہو گیا ہے تو ہو سرداری اور حکومت حاصل کرے گا۔