تازہ تر ین

وکلاء برادری پر آئین کے تحفظ، فوری انصاف کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ وکلاء برادری پر آئین کے تحفظ، میرٹ پر مبنی نظام میں سستے اور فوری انصاف کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
چیف جسٹس سے پنجاب بار کونسل کے نمائندگان کے 10 رُکنی وفد نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سید جعفر طیار بخاری کی سربراہی میں ملاقات کی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفد کا خیر مقدم کیا اور نوجوان وکلاء کی ضروریات کی تکمیل کیلئے قانونی اشاعتوں اور جرائد کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے پر پنجاب بار کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔
وفد نے روز مرہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں پنجاب بار کونسل کے وفد نے چیف جسٹس کو پاکستان لاء جرنل (پی ایل جے) کی متعدد اشاعتیں اور یادگاری سووینئرز بھی پیش کیں۔
انہوں نے تمام صوبوں میں قانونی تحقیق، تجزیہ اور وکالت کے معیاری کورسز کے ذریعے وکلاء کے لیے معیاری تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وکلاء برادری کو معاشرے کیلئے فکری (انٹیلیکچوئل) ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر آئین کے تحفظ، سچائی اور میرٹ پر مبنی نظام میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain