تازہ تر ین

سی پیک نے سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ,وزیراعلیٰ کا بڑا علان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے جس کے ثمرات سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔سی پیک کے منصوبے پورے پاکستان میں لگ رہے ہیں اور دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں جس کے پاکستان کو غیرمعمولی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چےانگ اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اور یہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ،اس کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیںجبکہ ہمارے دوست عظےم الشان سی پےک سے بے حد خوش ہےں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ اور صنعتی تعاون کے بڑے منصوبے سی پیک مےں شامل ہیں جن پرتےزرفتاری سے کام کےا جارہا ہے۔ سی پیک کے تحت شمسی، کوئلہ اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگائے جارہے ہیں جو پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مددگار ہوں گے۔انہو ںنے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنا کر خوشحال پاکستان بنائیں گے۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے بھائی محمد معروف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز بینکر و سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان قاسم پاریکھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سےمی فائنل مےںانگلےنڈ کےخلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں نے بہترےن کھےل پےش کر فتح حاصل کی اوربلائنڈکرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں کی ہر مےچ مےں کارکردگی شاندار رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت اورجذبے کےساتھ مےدان مےں اپنی صلاحےتوں کا بھرپور مظاہرہ کےاہے اورامید ہے کہ قومی کرکٹ ٹےم فائنل مےں رواےتی حرےف بھارت کو شکست دے کرٹی ٹوےنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جےتے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain