ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین میں روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز ہو رہا ہے جو منگل تک جاری رہے گا، صدر پیوٹن ریفرنڈم کی بنیاد پر زیر قبضہ علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔
لوہانسک اور دیگر علاقے روس میں شامل ہونے پر صورتحال مزید خطرناک رخ اختیار کرجائے گی، یوکرینی فورسز پہلے ہی ڈونٹیسک شہر کے گر د جمع ہوچکی ہیں، شہر پر یوکرینی فورسز کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریفرنڈ م کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے اور پھر یوکرینی فورسز کا حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ ریفرنڈم کے بعد جنگ کی شدت مزید بڑھے گی کیونکہ روسی صدر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ روس اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔