لاہور: (ویب ڈیسک) ٹینس کے عالمی میدانوں پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والےکھلاڑی راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا۔
راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار اپنے لیجنڈری حریف رافیل نڈال کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے، جہاں ان کے آخری میچ میں انہیں جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔
میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے، اس دوران ان کے ساتھ رافیل نڈال بھی اپنے آنسووں کو روک نہ سکے۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور جزباتی ہوتے دیکھ سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔ جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں، انہوں نے دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کی بہترین تصویر ہے۔
سوئس ٹینس لیجنڈ کی طرف سے پندرہ ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کیا گیا تھا، 41 سالہ راجر فیڈرر نے اب تک 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں اور کئی ماہرین انہیں ٹینس کا آج تک کا بہترین کھلاڑی سمجھتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر راجر فیڈرر نے لکھا تھا کہ میں نے 24 سال کے دوران 1500 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔،ٹینس نے میرے ساتھ اس سے بھی زیادہ فراخ دلانہ سلوک کیا ہے جتنا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ لیکن اب مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ میرے کیریئر کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ اگلے ہفتے لندن میں لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔