تازہ تر ین

ورلڈ بلائنڈ ٹی20 : بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

بنگلور (بی این پی )بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت پاکستان کو 9وکٹوں سے ہراکر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا ہے۔پاکستان کے 198رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر17.4اوورز میں 200رنز بنا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت کی طرف سے پرکاش جے رامیا سب سے زیادہ 99رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔قبل ازیں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائےتھے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف فائنل میں بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی طرف سے محمد جمیل نے24،بدر منیر نے 57،عامر اشفاق نے 20،نثار علی نے 9 ، محمد اکرم 2،ریاست خان 16 ،محمد ظفر16 اور اسرار حسن 5رنز بنا کر آﺅٹ ہوئےجبکہ مطیع اللہ 15 اور محمد اعجاز 5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔بھارت کی طرف سے باﺅلنگ کراتے ہوئے جعفر اقبال نے 2،کیتن پاٹیل نے 2،سنیل نے 1 اور اجے کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔یاد رہے قومی بلائنڈ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفائنل تک پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور لیگ میچز میں مسلسل 9 کامیابیاں حاصل کی تھیں جن میں بھارت کو بھی پاکستان نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔قومی ٹیم نے آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، انگلینڈ ، نیپال ، ویسٹ انڈیز سمیت تمام بڑی ٹیموں کو شکستسے دوچار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain