لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، صوبے میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، جرمن کمپنی کے ساتھ پراجیکٹ پرعملدرآمد کیلئے باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے، پراجیکٹ کے خدوخال کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کیلئے تیز رفتاری سے امور طے کریں۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر شفاف طریقے سے کام ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی، پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی او رروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی، منصوبے کے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔