تازہ تر ین

ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، اموات بھی بڑھنے لگیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی کے 31 ہسپتالوں کے کورونا وارڈز ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل ہوگئے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صورتحال بے قابو ہونے لگی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔
اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 نئے کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں 56 کیسز، دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے جس سے ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔
دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے، اب تک ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال میں ڈینگی کیسز کی تعداد 292 ہے، پولی کلینک میں 80، کیپٹل ہسپتال میں 40 مریض زیر علاج ہیں
ادھر پنجاب بھر میں ڈینگی کی صورتحال پوری طرح بے قابو ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے385 مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 186، راولپنڈی سے 100، گوجرانوالہ سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان سے 13، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور حافظ آباد سے 5،5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد، خانیوال سے 4 ، گجرات، بہاولپور، چکوال سے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے، قصور، اٹک، ساہیوال، سرگودھا، مظفرگڑھ، بہاولنگر، رحیم یارخان سے 2،2 کیس سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سیالکوٹ ، وہاڑی، ننکانہ صاحب، نارووال، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1126 مریض داخل ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 262 مریض داخل ہیں۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے جس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 7ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 259کیسز سامنے آئے، پشاور سے 175، ہری پور سے 34، خیبر سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1ہزار 615 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 6ہزار 412 تک جاپہنچی ہے۔
پشاورمیں اس وقت ڈینگی کے 125مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، صوبے میں مردان ،پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر مردان میں سب سے زیادہ 1ہزار 918،پشاور میں 1ہزار 695،خیبر 687 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح بلوچستان بھی ڈینگی کی لپیٹ میں ہے، بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، کیچ اور لسبیلہ ڈینگی سے متاثر ہیں، رواں ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیچ میں 72، گوادر میں 26 اور لسبیلہ میں 29 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال صوبے میں رجسٹرڈ ڈینگی کیسز کی تعداد 3ہزار 198 ہو چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بخار یا جسم درد کی صورت میں فوری ڈینگی ٹیسٹ کرائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain