حیدرآباد (اے پی پی) مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، حیدر آباد (دکن) میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے کیریئر کے تین ہزار رنز بھی مکمل کئے۔