دبئی ( آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی اور پاکستانی کھلاڑی اپنے فن کا مظاہر ہ کر کے شائقین کرکٹ کے دل میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں ،اسی طرح شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل میں عمدہ کھیل پیش کر کے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔نیا ئے کرکٹ میں شاہد آفریدی کو چھکے مارنے کی وجہ سے شہرت ملی لیکن اس کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی کی شخصیت کا بھی ایسا سحر ہے کہ دنیا ان کی خوبصورتی کی دیوانی ہے۔شاہد آفریدی کے فین ان سے پیار کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں جب ایک لڑکی نے اپنے ہاتھ پر شاہد آفریدی کا نام لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تو سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی ایک مداح نے اپنے ہاتھ پر شاہد آفریدی اور پشاورزلمی کا نام لکھا اور پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناﺅ ں کا بھی اظہار کیا۔شاہد آفریدی سے پیار کے اظہار کے لیے اس منفرد انداز نے سوشل میڈ یا پر بھی دھوم مچا دی۔