تازہ تر ین

آسٹریلیا کیخلاف 4-0کی کامیابی حیران کن نہیںہوگی

ممبئی(صباح نیوز) سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف 4-0کی کامیابی حیران کن نہیں ہوگی۔آسٹریلیا کے لیے دورہ بھارت مشکل ترین ہوگا، بھارت کے ناقابل تسخیر موقف کا راز اسپنرز ہیں جو گذرتے وقت کیساتھ یکے بعد دیگرے بہتر مظاہرے کرتے چلے آرہے ہیں۔بھارتی سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23فروری کو پونے میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں بھارت کی 4-0 کی کامیابی حیران کن نہیں ہوگی، آسٹریلیا کیلئے بھارت کا یہ دورہ مشکل ترین ہوگا ۔بھارتی سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں پیش قیاسی نہیں کرتا، لیکن اگر بھارتی ٹیم اس سیریز میں 4-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ نتیجہ چونکا دینے والا نہیں ہوگا۔ گنگولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2012 سے بھارت کے ناقابل تسخیر موقف کا راز اسپنرز ہیں جو گذرتے وقت کیساتھ یکے بعد دیگرے بہتر مظاہرے کرتے چلے آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain