تازہ تر ین

” مودی یاد رکھنا یہ حرکت مہنگی پڑیگی “

لاہور (خصوصی رپورٹ) مذہبی وسیاسی قائدین اور کسان تنظیموں کے رہنماﺅںنے تحریک آزادی جموں کشمیر کے کسان کشمیر کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار یادرکھے! پاکستان کے پانیوں پر قبضہ انڈیا کو بہت مہنگا پڑے گا۔ آج ہزاروں کسان سڑکوں پر ہیں‘ہم راوی ، چناب اور جہلم میں دوبارہ روانی لائیں گے۔کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا۔ کسی کو آنے والی نسلوں کا پانی بیچنے کا اختیار نہیں۔پانامہ والے راوی، چناب اور جہلم کے پانیوں کا بھی قوم کو حساب دیں۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم نہ کی گئی تو کروڑوںپاکستانی سڑکوں پر نکلیں گے۔ گستاخ بلاگرز رہا اور بیرونی دباﺅ پر محب وطن لیڈروں کو قید کیا جارہا ہے۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کو فی الفور رہا کیا جائے۔نظربندیاں اور گرفتاریاں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ حافظ محمد سعید کو گرفتار کر کے حکمران کشمیربھارت کی جھولی میں ڈالنا چاہتی ہیں۔ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے ذریعہ کشمیریوں کی مرضی کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ سال 2017ءکو کشمیر کے نام کرتے ہوئے شروع کی گئی ملک گیر جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔لاہور کی طرح دیگر شہروں میں بھی بڑے کسان کارواں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماپروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، شیخ رشید احمد ، محمد علی درانی،محمد ایوب میو، حافظ عبدالغفارروپڑی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ،محمد خاں لغاری،حافظ طلحہ سعید،اشفاق احمد ورک، شیخ نعیم بادشاہ، ابوالہاشم ربانی،حافظ خالد ولید، ڈاکٹر سجاد حیدر، سید حسن باری، ملک شوکت علی اعوان، علی عمران شاہین، مولانا ادریس فاروقی، حافظ عثمان شفیق، حافظ مسعود الرحمن جانباز، علی ظفر، عبداللہ عبدالرحمن ودیگر نے ہزاروں کسانوں کے مال روڈ پہنچنے پر کارواں کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور اور اس کے گردونواح سے ٹریکٹروں، ٹرالیوں اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر آنے والے ہزاروں کسان مال روڈ پہنچے توزبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔اس دوران سفید پگڑیاں پہنے کسانوں کی طرف سے انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ حکمران انڈیا سے دوستی اور پسندیدہ ملک قرار دینے کی روش چھوڑیں۔ راوی گندا نالہ بن چکا ہے۔ حکومت ان پانیوں پر انڈیا کے قبضہ کا حساب دے۔ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔ حکومتی عہدیداران کوایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔حافظ محمد سعید ایک کسان کے بیٹے ہیں۔ پانی کے مسئلہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور حکمران سوئے پڑے ہیں۔ کسان متحد ہیں۔ جلد ان شاءاللہ دریاﺅں کی طغیانی واپس آئے گی۔ کشمیرآزاد ہو گا اور پانیوں کا قبضہ واپس لیں گے۔ یہ کسانوںاور اس قوم کا ایکشن ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی رویہ باعث شرم ہے۔ جو شخص پاکستان کے دفاع، استحکام اور پانیوں کی بحالی کیلئے قوم کو متحد کر رہا ہے اور پورے ملک میں تحریک لیکر کھڑا ہے تم اس کیخلاف میڈیا ٹرائیل کر رہے ہو۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ ہم مسلم حکمرانوں کیخلاف بددعائیں کرنے اور سیاسی مخاصمت رکھنے والے لوگ نہیں ہیں تاہم ملکی سلامتی و استحکام کے مسئلہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ جو کوئی پاکستانی دریاﺅں اور کشمیر کے ساتھ بدنیتی رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ نمٹے گا۔حکمران اللہ کی پکڑ سے ڈریں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ نظربندیوں سے یہ گھر بیٹھ جائیں گے‘ ایسا نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو اور زیادہ عزت دے گا۔ کوئی قوم اپنا پانی نہیں بیچتی۔ کسی کوآنے والی نسلوں کا پانی بیچنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم راوی ، چناب اور جہلم میں دوبارہ روانی لائیں گے۔ اس موقع پر ہزاروں کسانوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر بھارتی قبضہ سے اپنے دریاﺅں پر قبضہ چھڑانے کا عہد کیا۔انہوںنے کہاکہ اب فیصلوں کا وقت ہے۔ دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔ سال 2017ءکو کشمیر کے نام کرتے ہوئے شروع کی گئی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ آج ہزاروں کسان بھارت کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ انڈیا کو مہنگا پڑے گا۔کلمہ طیبہ کے نام پر قائم اس ملک کے قیام کیلئے لاکھوں کسانوںنے اپنی زمینوں کو قربان کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ بھارتی سیاست میں کسانوں کا دخل ہے۔ہم کہتے ہیں کہ سیاستدانوںکو پتہ ہونا چاہیے بھارتی کسان کا سیاست میں دخل ہے تو پاکستان کے کسان کا شہادت میں دخل ہے۔پانامہ والوں کو کسانوں کے غضب سے ڈرنا چاہیے۔ آج کسان اسلئے سڑکوں پر ہیں کہ جس پاکستان کیلئے انہوں نے قربانی دی آج اس کا راوی، ستلج، چناب اور سندھ سوکھے پڑے ہیں۔ انڈیا نے ڈیم بنا کر پانیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی گرفتار ی پوری کشمیری قوم کیلئے صدمہ کا باعث ہے۔ پاکستان کے علماءکرام اور مشائخ بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ ہیں اور انکی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے بھارتی آبی جارحیت ، کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور حافظ محمد سعیدودیگر رہنماﺅں کی نظربندی کیخلاف منعقدہ کسان کشمیر کارواں میں ہزاروں کسانوںنے شرکت کی۔ لاہور کے گردونواح سے شرکت کرنے والے کسان سینکڑوں ٹریکٹروں،ٹرالیوں اورموٹرسائیکلوں پرسوارہوکر مال روڈ پرآئے تو بڑا زبردست اوردلفریب منظردیکھنے میں آیا۔سفیدپگڑیاں پہنے کسانوں نے ہاتھوں میں کدالیں اوربیلچے بھی اٹھارکھے تھے ٹریکٹروں اورٹرالیوں کو بھارتی آبی دہشت گردی کے حوالہ سے لکھی گئی تحریروں پرمبنی بینروں سے خصوصی طورپرسجایا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain