لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سپاٹ فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو لیگ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب سپاٹ فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات بھی جاری ہیں لیکن اب چیئرمین پی سی بی کے اعلان نے سب کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اور اگر جرم ثابت ہو گیا تو ان پر تاحیات پابندی لگادیں گے۔