راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے بھمبر کے نزدیک تھوب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی توپیں خاموش کرا دیں۔ واضح رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔