راولپنڈی(بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مخصوص خطرات کیخلاف سٹریٹجک پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے ملک کا دفاع انتہائی مضبوط ہو چکا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے متعدد پہلوﺅں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی کو درپیش مخصوص خطرات کیخلاف پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کی اہمیت اجاگر کی۔ آرمی چیف نے سٹریٹجک پروگرام کے فروغ میں شریک سائنسدانوں اور انجینئروں کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہو چکا ہے ۔ انہوں نے سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو بھر پور انداز میں سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر ایس پی ڈی کے جامع سیکیورٹی ریجیم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سائنس دانوں اور انجینئرز نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا ہے ،ملکی سائنسدانوں اور انجینئرز کا کردار بہت اہم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع میں اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا اہم ترین کردار ہے ۔ جبکہآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کو امدادی کارروائیوں مےں حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی پرزور مذمت کی اور ہد ایت کی ہے کہ آرمی کمانڈوز اور حساس ادارے سول اداروں سے امدادی کارروائیوں مےں تعاون کریں۔دھماکہ ہونے کے بعد پاک آرمی کے دستے موقع پر پہنچ چکے ہےںاور علاقے کو سیل کرکے امدادی کارروائیوں کررہے ہےں۔