دبئی(یوا ین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آو¿ٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔عمر اکمل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف صفر پر آو¿ٹ ہوئے تو یہ ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل کرکٹ کی 203 اننگز میں ان کا 24 واں ڈک تھا۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں عمر اکمل نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کی گیند پر سلپ میں محمد حفیظ کے ہاتھوں صفر پر کیچ آو¿ٹ ہونے کے ساتھ ایسا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جس کی تمنا کوئی بھی کھلاڑی نہیں کرتا۔ پشاور زلمی کے خلاف اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آو¿ٹ ہونے پر عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔عمر اکمل نے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ، جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشن کا ریکارڈ توڑا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 23 مرتبہ صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔