نیو یارک(نیوزایجنسیاں) جان سینا کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر تندرست محسوس کررہا ہوں اس لیے ریسلنگ چھوڑنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔13 سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے امریکی ریسلر کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ ریسلنگ کو خیرآباد کہہ رہے ہیں۔ لیکن اب جان سینا نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ جان سینا کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر صحتمند ہوں اس لیے دور دور تک ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے فخر ہے کہ 16 بار چمپئین شپ جیتنے کے بعد بھی میں ریسلنگ لڑسکتا ہوں اور میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میرا اگلا میچ میرے لیے بہت اہم ہے۔جان سینا نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میری عمر ڈھل رہی ہے اور لوگوں کی اس سوچ نے مجھے غصے میں مبتلا کردیا ہے لہذا میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی زبردست ریسلر ہوں۔