تازہ تر ین

پنجاب میں دہشتگر دوں کا مضبوط نیٹ ورک

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) صوبائی دارالحکومت میںدہشتگردی کے واقعہ میں معصوم افراد کی ہلاکتوں پر عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف نجی چینلز پر پروگرامز میں شامل سینئیر تجزیہ کار وفاقی حکومت پر برستے نظر آئے۔ سینیئر صحافی نے ایک پروگرام میں کہا کہ جنوری میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں واضح امکانات ہیں، اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام اہم مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے لیکن کوئی عملدرآمد دیکھنے میں نہ آیا۔ لاہور میں درجنوں افغان بستیاں بن چکی ہیں جو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہو سکتی ہیں ان غیر قانونی بستیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب رائے ونڈ سے حساس اداروں نے دہشتگر گرفتار کیے۔ پنجاب میں دہشتگردوں کا مضبوط نیٹ ورک فعال ہے۔ صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جاسکا۔ نیکٹا نے بھی دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیا لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain