تازہ تر ین

پاک بحریہ امن مشقیں …. 36 ممالک کی میزبانی اختتام پذیر …. پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر بارے اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کی میزبانی میں کثیرالملکی بحری مشق امن 2017اختتام پزیرہوگئی ہیں۔اختتامی تقریب منگل کوکھلے سمندر میںپاک بحریہ کے جہاز پی این نصرمیں منعقد کی گئی ۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف ایڈمرل محمدذکاءاللہ نے وزیراعظم سمیت دیگرمہمانوں کا استقبال کیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔پاک بحریہ کے جہاز پی این نصر سے دیگرجہازوں کو فیول کی فراہمی کے علاوہ مشقوں میں شامل دیگرممالک کے جہازوں کے ساتھ باہمی رابطے،ہنگامی صورت حال اور جنگی حالات میں کسی بھی وار سے نمٹنے کے لیئے عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم نے مشقوں کامعائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی پانچویں کثیرالملکی امن مشق 2017کی اختتامی تقریب کھلے سمندر میںپاک بحریہ کے جہاز پی این نصر میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، غیرملکی سفیروں اور غیرملکی بحری افواج کے سربراہوں نے خصوصی شرکت کی ۔اختتامی تقریب کے موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج سے گوج اٹھا۔ مشقوں کے دوران راکٹ ڈیتھ چارج فائر کے ذریعے آبدوزوں کونشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔فارمیشن میں پاک بحریہ کے جہازشمشیر، اصلت اور نصر سب کی توجہ کا مرکز رہے۔پی این نصر سے پی این شمشیر اور پی این اصلت میں سمندر میں ہی ری فیولنگ کا مظاہرہ کیاگیا۔اس دوران مشقوں میں شامل دیگرممالک کے جہازوں نے وزیراعظم کوسلامی دی۔پاک بحریہ کے جہازوں کی جانب سے زیر آب اور سطح آب اہداف کو نشانہ بنانے کا شاندارمظاہرہ بھی کیاگیا۔پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر زیڈ 9ای سی نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ مشقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں جے ایف 17تھنڈراورمعراج طیاروں نے بھی حصہ لیا۔پاکستان اور جاپان کے پی تھری سے اورین ائر کرافٹ نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔مشقوں میںہاربر فیزمیں پاک بحریہ اوردیگر ممالک کی بحری افواج نے دہشت گردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا،دیگرآپریشنل مظاہروں میں فورسزنے دیئے گئے اہداف کوکامیابی سے حاصل کیا۔مشقوں کے دوران پیراٹروپنگ، ہیلی کاپٹرز سے ری فیولنگ اوردہشت گردوں کی کمین گاہوں کوتباہ کرنے کا شاندارمظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے مہمان ممالک کے بحری دستوں کو رخصت کیا۔مشقوں کا مقصد بحری قزاقی، ریسکیوآپریشنز اورخصوصادہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کوفروغ دینا ہے۔واضح رہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے پانچویں کشیرالملکی امن مشق 2017کا انعقاد کیاگیا۔مشقوں میں پاکستان سمیت 37ممالک نے حصہ لیا۔یہ مشقیں دومراحل میں ہوئی پہلے مرحلے میں ہاربر فیز اوردوسرے مرحلے میں سی فیز میں پاک بحریہ سمیت دیگرممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ان مشقوں میں بحری خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے ، اسمگلنگ کی روک تھام اور بحری قذاقی کے خلاف کارروائی کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ امن مشق 2017 میں چین کے 3،روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہازوں نے حصہ لیا جبکہ جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں کا حصہ رہے۔ مشقوں میں آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، امریکا، برطانیہ ، جاپان اور روس کے دستے بھی بحری اثاثوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس کاانعقاد بھی کیاگیا۔ جس میں 70سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔روس پہلی مرتبہ اس امن مشق میں شریک ہوا۔جنگی جہازوں کے علاوہ روس کی اسپیشل آپریشن فورسز بھی مشقوں کا حصہ رہیں ۔مشقوں میں برطانیہ کے جدیدترین جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈیرنگ نے بھی حصہ لیاجو دنیا کا بہتر وار شپ مانا جاتاہے ۔پاک بحریہ نے کثیر الملکی بحری مشقوں امن کا آغاز2007 میں کیا تھا ۔2017 میں اس سلسلے کی پانچویں بحری مشقیں منعقد ہوئیں جو 10 سے 14 فروری تک جاری رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain