تازہ تر ین

ٹرمپ نےحساس دستاویزات اپنی رہائشگاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی،ملازم کا اعتراف

نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ملازم سے ایف بی آئی نے تفتیش کی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ نےحساس دستاویزات اپنی رہائش گاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کے ملازم نے ایف بی آئی کو بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد ٹرمپ نے تہہ خانے کے اسٹوریج روم سے حساس دستاویزات کے باکسز کو اپنی فلوریڈا رہائش گاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازم نے ابتدائی طور پر حساس دستاویزات کو سنبھالنے سے انکار کیا لیکن اس نے بعد میں ٹرمپ کی ہدایت پر باکسز منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایف بی آئی کے پاس اسٹوریج روم سے باکسز کو باہرمنتقل کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی نے اگست میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پرتلاشی کے دوران 11 ہزار سے زائد حساس دستاویزات قبضے میں لی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain