لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور آج ہی مشیر داخلہ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے والے سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وارنٹ کیس کی سماعت 19 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی۔