تازہ تر ین

ملائیشین جونیئر اوپن اسکواش؛ پاکستان کی ماہ نور نے ٹائٹل جیت لیا

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کی ماہ نور نے ملائیشین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا گرلز انڈر 11 ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین جونئیر سپر اسکواش سیریز میں شاملا یونٹ کے فائنل میں ماہ نور نے ٹاپ سیڈ ملائیشیا کی ایوان تکا شری سینی واسیگم کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ سیڈ 10 ماہ نور نے پہلا گیم 4-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں 1-11 سے کامیابی پانے بعد اگلا گیم 3-11 سے جیت کرکے وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ 64 کھلاڑیوں کے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ماہ نور کا یہ پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔ چیمپئن شپ کے گرلز انڈر11 ایونٹ کے سیمی فائنل میں ماہ نور نے ملائیشیا کی سیڈ6 نور النگینہ عبد بشیر کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا۔ ماہ نور نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں 5-11 سے کامیابی پانے بعد اگلے گیم میں 10-16 سے فتح حاصل کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain