لاہور، شکر گڑھ، (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج لاہورمےں ہونے والے دھماکے میں شہید اےس اےس پی زاہد گوندل کی رہائش گاہ بحرےہ ٹاو¿ن، لاہور اورضلع نارووال کی تحصےل شکرگڑھ کے نواحی گاو¿ں بارہ منگامےںشہید وائرلےس آپرےٹراے ایس آئی محمدامین کی رہائش گاہ گئے۔وزےراعلیٰ نے شہید اےس اےس پی زاہد گوندل کی بےٹےوںاورغمزدہ خاندان سے ملاقات کی ۔ وزےراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےااورشہیدزاہد گوندل کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزےراعلیٰ نے شہےد زاہد گوندل کی کمسن بےٹےوں آمنہ اورعائشہ کو گود مےں اٹھا کر پےار کےا۔وزےراعلیٰ نے شہےد اےس اےس پی زاہد گوندل کی عظےم قربانی کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ شہےدزاہد گوندل نے جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔قوم شہےد زاہد گوندل کی اس عظےم قربانی کو کبھی نہےں بھولے گی۔وزےراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی جانب سے تعزےت کا خصوصی پےغام لے کر آےا ہوںاورہم شہےد کے خاندان کے ساتھ ہےںاورےہ ساتھ ہمےشہ رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنےوالے پوری قوم کے ہےرو ہےں۔ پوری قوم شہداءکی لازوال قربانےوں کو سلام پےش کرتی ہے ۔شہداءکاخون رائےگاں نہےں جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پولےس کے بہادر افسروں اورجوانوں نے قوم کو امن دےنے کےلئے جو لازوال قربانےاں دی ہےں وہ ہمےشہ ےاد رکھی جائےنگی۔انہوںنے کہا کہ اےس اےس پی زاہد گوندل کے خاندان کی ہر ممکن دےکھ بھال کرےں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ضلع نارووال کی تحصےل شکرگڑھ کے نواحی گاو¿ں بارہ منگامےںشہید وائرلےس آپرےٹراے ایس آئی محمدامین کے گھر گئے اور شہید محمدامین کی بیوہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزےت کااظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے شہید محمدامین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہےد کی بےوہ کو اےک کروڑ روپے کی مالی اعانت کا چےک دےا۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہےد کے اہل خانہ کو گھرلےکر دےا جائے گااورجس سرکاری مکان مےں شہےد محمد امےن کے اہل خانہ رہائش پذےر ہےںوہ اس مےں رہتے رہےں گے اور اہل خانہ کو شہےد کی ہر ماہ تنخواہ باقاعدگی سے ملے گی،شہےد محمد امےن کی بےٹےوں کے تعلےمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی اور جن اداروں مےں ےہ بےٹےاں پڑھنا چاہےں گی انہےں تعلےم دلوائےں گے،شہےد کے خاندان کو علاج معالجے کی بھی مفت سہولتےں دی جائےں گی۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی عظےم قربانےاں رنگ لائےں گی اورشہداءنے اپنا خون دے کر ملک کے امن کی حفاظت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دشمن ہمارے ارادوں کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ بلند ہیں-فرض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والے شہید ہیں اور شہید زندہ جاوید ہوتے ہیں- انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف نے خصوصی طورپر پےغام دےا ہے کہ شہداءکے خاندان کو کوئی تکلےف نہ ہواوران کا ہر طرح سے خےال رکھا جائے۔مسلم لےگ(ن) کی حکومت شہداءکے خاندان کےساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔آپ ہمےں ہمےشہ اپنے ساتھ پائےں گے۔شہداءکے ورثاءکو تنہا نہےں چھوڑےں گے۔وزیراعلی نے گورنمنٹ بوائزہائی سکول بارہ منگاہ کو اپ گریڈ کر کے اس کا نام گورنمنٹ امین خان شہید بوائز ہائر سیکنڈری سکول رکھنے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بارہ منگاہ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکولوں میں سمارٹ بورڈ ز(ایل ای ڈیز)کے ذریعے طلباءو طالبات کو تعلیم کی فراہمی اور اساتذہ کو تربیت دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال شعبہ تعلیم میں حیران کن نتائج دے گا -انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج سے 6 برس قبل دانش سکولز میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے تعلیم کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیااورجنوبی پنجاب میں قائم دانش سکولز میں بچوں اوربچیوں کو سمارٹ بورڈز کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے – وزیر اعلی نے سمارٹ بورڈز کے ذریعے تعلیم دینے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اگلے چار ہفتے میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و کالم نگار محمد اسلم خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔