تازہ تر ین

ہم او ر آپ ان سے فوری انتقام لیں گے….آرمی چیف نے اہم حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد، راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی‘بیورورپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے ساتھ دھڑکتا ہے، ایک شہری پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے ساتھ دھڑکتا ہے، ایک شہری پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، پوری قوم دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ درگاہ لال شہباز
قلندر پر حملہ ترقی پسند پاکستان پر حملہ ہے، ہم میں سے ایک پر حملہ سب پر حملہ ہے، صوفیان کا تشکیل پاکستان کی جدوجہد میں اہم حصہ ہے، ہم اپنے ملک کی شناخت بچانے کیلئے متحد ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کو لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم کے بعد پاک فوج اور سندھ رینجرز کی طبی ٹیموں کو فوری طور پر سیہون شریف روانہ کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاءاور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں،دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونےکی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے دشمن کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے،اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دوسروں سے بھی توقع کرتے ہیں وہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو نے دیں،ہم سب اجتماعی طور پر ان دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، یہ دہشتگردہمارے معاشر ے میں شکوک،مایوسی پیداکرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کریں گے،شہریوں کے تعاون سے دہشتگردی کو شکست ہورہی ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دشمن کے وار کا بھرپور جواب دے رہی ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ اسلام آ باد ، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر میں ریا ستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت کی جانب سے نہتے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قا بل مذمت ہے، عالمی برادری بھا رت کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر میں جاری انسانیت کے خلاف جرائم کا نو ٹس لے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، لاہور دہشت گردی کے واقعہ پر تفتیش جاری ہے، کچھ افراد کو اس حوالے سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ قانون نافذکر نے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو ملک کی خاطر قربانیاں دینے پر سلام پیش کر تے ہیں، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں، سانحہ اے پی ایس سمیت کئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے، افغانستان سے کہا ہے کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے اور ہماری تشویش کو دور کرے، جماعت الحرار کے حوالے سے بھی افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ افغانستان سے کہا ہے کہ انہیں دہشتگرد عناصر کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم لاہور میں دہشت گرد حملے, حیات آباد میں ججوں پر حملے، کوئٹہ میں بم ناکارہ کرتے ہوئے ایک اہلکار کی شہادت اور ایل او سی پر تین جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ قانون نافذکر نے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو ملک کی خاطر قربانیاں دینے پر سلام پیش کر تے ہیں۔ دہشت گردوں کے اس طرح کے حملے قوم کے حوصلے کو دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے مزید مضبوط کر تے ہیں۔ اپنے ابتدائی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا تذکرہ کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کاکہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، حملوں کا جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔ دہشتگردانہ حملے دشمن طاقتوں کی ایماءپرکئے جا رہے ہیں، ہم ملک کا دفاع بھی کریں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیں گے۔ سکیورٹی فورسز بیرونی طاقتوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو نے دینگے، عوام صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم پرسکون رہے ، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے ،فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی ،دہشتگردوں سے بھر پور اور فوری انتقام لیں گے ۔ دہشتگردی کرنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ کسی کیلئے بھی گریز کے پالیسی نہیں اپنائی جائے گی ۔ دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے ۔ کسی دہشتگرد کو معافی نہیںدی جائے گی ۔ دشمن ایجنسیاں حملے کررہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور جواب دیں گے ۔ ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردکاروائیاں افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے کی جارہی ہیں ۔ دہشت گرد کاروائیاں افغانستان میں موجود دشمن قوتوں کے ایما پر کی جارہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور بھر پور جواب دیں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لال شہباز قلندر کے دربار پر حملہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر حملہ ہے اور ہم میں سے ایک پر حملہ سب پر حملہ ہے، یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، ایسے بزدلانہ حملوں سے سختی سے نمٹیں گے۔جمعرات کے روز سہیون شریف میں لال شہباز قلندر پر حملے کی وزیر اعظم نواز شریف نے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ ترقی پسند پر حملہ ہے اورپاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ، ایسے بددلانہ حملوں سے سختی سے نمٹیں گے اور ملک کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میرا دل متاثرین کے ساتھ دھڑکتا ہے،ایک شہری پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے،پوری قوم دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے،صوفیان کا تشکیل پاکستان کی جدوجہد میں اہم حصہ ہے، ہم اپنے ملک کی شناخت بچانے کیلئے متحد ہیں، ایسے بذدلانہ حملوں سے ہم خود کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کی شناخت کے لیے ہم اس جدوجہد میں متحد کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain