تازہ تر ین

حکومت ایکشن پلان کے عمل درآمد پر ناکام ، سیاسی رہنماءنے پول کھول دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے علاقائی اوربین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہیں دی اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ اپنے کردارنبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں جب کہ وزارت خارجہ کو وزیرکے بغیرچلا کرنااہلی کا ثبوت دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain