میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ چاہے دنیا کے جس کونے میں ہوں کرکٹ سے محبت کرنے والے انہیں سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، آج ملیبرن میں بھی پاک بھارت پریکٹس سیشن کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا دارومدار موسم کی صورتحال پر ہے، اتوار کے روز بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم میلبرن میں آج موسم میں تبدیلی آئی ہے اور دھوپ نکل پڑی ہے جس سے بارش کے امکان میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے سپورٹرز پرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل میچ ضرور ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنےکو ملےگا۔
آج ہلکی سی بارش ہوئی اور اب مکمل دھوپ ہے، دونوں ٹیموں نے آج ٹریننگ کی جوکہ کل تک موسم کے باعث مشکل نظر آرہا تھا، اس دوران شائقین کی بڑی تعداد پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آگئی، اس موقع پر پاکستانی صحافی کا کہنا تھا کہ کم ازکم 2 سے 3 ہزار پاکستانی اور بھارتی شائقین صرف پاک بھارت پریکٹس سیشن کو دیکھنے کے لیے آگئے۔
شائقین کے جوش و خروش کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کل کے میچ میں کتنا جوش ہوگا۔