تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کا موسم بدل گیا

میلبرن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا، جہاں کھلاڑی اور شائقین فل فارم میں ہیں وہیں موسم نے بھی بدلنا شروع کر دیا۔
ایم سی جی سمیت ایسٹ میلبرن میں بارش کا امکان 10 فیصد رہ گیا ہے۔ بی او ایم کے مطابق ساوتھ ایسٹ اور ایم سی جی کے اطراف میں شام کے وقت تیز ہوا چلے گی، میلبرن میں آج مجموعی طور پر 70 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔
بیورو آف میٹرولوجی آسٹریلیا کی رپورٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر 2 سے 5 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، نارتھ ایسٹ میلبرن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، نارتھ ایسٹرن مضافات سے ایم سی جی کا فاصلہ کم سے کم 31 کلومیٹر ہے، میلبرن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ رہے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain