شارجہ(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا۔تمیم اقبال اور صہیب مقصود میچ کو 16 اوورز تک محدود ہونے کے بعد جارحانہ کھیلنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔پشاور زلمی نے محدود 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر 117رنز بنائے ہیں۔تمیم اقبال نے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 30 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محموداللہ، حسان خان اور رلی روسو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور کی اننگز کے بعد بارش کی آنکھ مچولی جاری جس کے سبب دونوں ٹیمیں میدان میں نہ اتر سکیں۔اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ اوورز میں 55 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا لیکن بارش نے کوئی گیند پھینکے جانے سے قبل ہی میچ میں مداخلت کردی۔ اور میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اس سے قبل پشاور زلمی نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور تمیم اقبال، شکیب الحسن اور جنید خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر گل کی جگہ ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔