تازہ تر ین

کینگروزآئی لینڈرزسے پہلاٹی20ہارگئی

میلبورن (نیوز ایجنسیاں ) سری لنکا نے آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر میزبان آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور بین الا قوامی کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے 36 سالہ مائیکل کلنگر نے 76 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔کلنگر 38 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اور 10 رنز کے اضافے کے بعد کپتان فنچ بھی پویلین لوٹے جنھوں نے 43 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کے باو¿لرز نے پہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مشکل ہدف سے دور رکھا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے دیگر بلے بازوں میں ٹم ہیڈ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایشٹن ٹرنر 18 اور موئزز ہینرکس نے 17 رنز بنائے۔لاستھ ملینگا نے طویل عرصے بعد سری لنکن ٹیم میں واپسی کی اور اچھی باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کو ہدف کے تعاقب میں 5 رنز پر کپتان تھرنگا کا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم نیروشان اور مناویرا نے دوسری وکٹ میں 74 رنز کا اضافہ کیا مگر نیروشان 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔میناویرا 44 رنز بنا کر 91 کے اسکور پر آو¿ٹ ہوئے تاہم گنارتنے نے شاندار 52 رنز بنا کر سری لنکا کی فتح کو یقینی بنا کر 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 151 رنز پر آو¿ٹ ہوئے۔کپوگیدرا اور پراسنا نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سری لنکا کوآخری اوور میں 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔گنارتنے کو شاندار بیٹنگ کے علاوہ ایک وکٹ حاصل کرکے آل راو¿نڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا اور سری لنکا کےدرمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مستقل کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت مرکزی کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے باعث فنچ کی قیادت میں غیرمعروف کھلاڑیوں کی اکثریت پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain