تازہ تر ین

ایران میں مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں درگاہ پر فائرنگ کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جس میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا۔
داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain