تازہ تر ین

خرم لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان پریوٹرن لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نیا ویڈیو بیان جاری کردیا۔
ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کٰلئے جارہا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain