کراچی(ویب ڈیسک)سیکورٹی خدشات کے باعث مزار قائد کو بند کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر اور سیکورٹی خدشات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مزار قائد کو بھی لوگوں کیلئے بند کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب سانحہ لعل شہبازقلندر کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ملک کے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ شہرقائد میں واقع صوفیائے کرام کے مزارات کو بھی زائرین کے لئے بند کردیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیرداخلہ کی برہمی پر مزارات کو بند کرنے کے بجائے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔