تازہ تر ین

150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم

لاہور: (ویب ڈیسک) مولا جٹ 150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی، مولا جٹ نے پاکستان میں 50 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔
اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، وکی پیڈیا کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آںی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
لندن نہیں جاونگا نے 55 کروڑ جبکہ پنجاب نہیں جاونگی نے باکس آفس پر 51 کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔علی ظفر کی طیفا ان ٹربل 50 کروڑ کمانے والی پاکستان کی پانچویں کامیاب ترین فلم ہے۔
جوانی پھر نہیں آنی کی پہلی فلم نے 49 کروڑ کا بزنس کیا تھا، پرواز ہے جنون نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 45 کروڑ روپے کے قریب بزنس کیا تھا۔ اس طرح دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس دوڑ سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔
یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔
خیال رہے کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain