تازہ تر ین

دہشتگردوں کو پاکستانیوں کے خون کا حساب دینا ہوگا, اہم شخصیت کا بڑا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عظیم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ والدین سے ان کے لخت جگر چھیننے والے قاتل دہشت گردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔ میں شہداءکے اہل خانہ سے ملا ہوں اور ان کا حوصلہ اور عزم نہایت بلند اور مضبوط ہے۔ زخمیو ںسے ملاقات کے دوران دہشت گردی کی جنگ میں انہیں پہلے سے بھی زیادہ پرعزم پایا ہے۔شہداءکے ورثاءکو تمام رنج کے باوجود جذبہ حب الوطنی سے معمور دیکھا ہے۔وزیراعلیٰ نے آج اپنے بیان میں کہا کہ باہمت اور پرعزم پاکستانی قوم کو بزدل دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمیں اپنی بقا کی خاطر ہر قیمت پر جیتنا ہے اور ہمیں یہ جنگ آخری دہشت گر د کے خاتمے تک مل کر لڑنی ہے۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانیوں کے بہنے والے خون کے ایک قطرے کو بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آنے والی نسلوں کو پرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی گھنا¶نی سازش ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، شہید ایس ایس پی زاہدگوندل اورپولیس اہلکاروں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے 30 جون تک رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بھکی او ربلوکی گیس پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والی چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو (Mr.Goa Yu)نے ملاقات کی،جس مےں بھکی اوربلوکی مےں2400مےگاواٹ کے گےس پاور پراجےکٹس پر کام کی پےش رفت کے حوالے سے تبادلہ خےال کیا گیا۔چےئرمےن ہاربن الےکٹرک انٹرنےشنل نے پاکستان کے بعض شہروں میں دہشت گردی کے حالےہ واقعات کی مذمت کی اور قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا-چیئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے وزیراعلی محمدشہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ کی گھڑی مےں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہےں اور ہماری تما م تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔چےئرمےن ہاربن الےکٹرک انٹرنےشنل نے پنجاب میں مختلف شعبوںکی ترقی کے لئے غیرمعمولی اقدامات پر وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف کی قےادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں مےں نماےاں کامےابےاں حاصل کی ہےں اور اسی طرح گےس پاور منصوبوں پر اعلی معےار اور رفتار کے ساتھ کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھاےا ہے ۔وزےراعلیٰ کی انتھک محنت کے باعث گےس پاور منصوبے تےزی سے تکمےل کی جانب بڑھ رہے ہےں اورشہبازشرےف نے گیس پاور منصوبوں کے لئے ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کےاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کااعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain