شارجہ(ویب ڈیسک) ڈین جونز اور مکی آرتھر نے لاہور جانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کرانا چاہتا ہے، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہاکہ پی سی بی جہاں بھی فائنل کرائے وہاں جاکر کھیلیں گے، وینیو کا فیصلہ اسی کو کرنا ہوگا،ہمارا کام کھیلنا ہے۔