تازہ تر ین

لاہور کے لنڈا بازار میں دہشت گردوں کے ”سلیپنگ سیل “کا انکشاف

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے سلیپنگ سیل سے نکلا، دہشت گرد دس سال سے اس بازار میں رہائش اور کاروبار اختیار کئے ہوئے تھے۔لاہور دھماکے کے سہولت کار کا لنڈا بازار میں رہائش کا انکشاف ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق سہولت کار کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ فوٹیج سے سہولت کار کے گھر کا پتا چلایا، جب کہ موٹر سائیکل سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی۔ دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے ایک اور کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ا±ن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ سہولت کاروں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے، قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے۔ اِن دونوں افراد کی رہائش اور دکان کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے اِن کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain