اسلام آباد(بی این پی ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے بتایا کہ بھارت میں ورلڈ ٹی 20کے دوران بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ سیریز کے حوالے سے رواں سال مئی میں متوقع فیصلہ کرینگے۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، اس حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔