تازہ تر ین

آفریدی نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا

شارجہ(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے اختتام پر بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم پشاور زلمی کے لئے کھیلتا رہوں گا۔شاہد آفریدی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر چکے اور اب جتنی بھی کرکٹ وہ کھیل رہے ہیں وہ اپنے چاہنے والوں کے لیے ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے شائقین کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ کرکٹ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے نہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے الوداعی میچ کا بھی بہت ذکر رہا تو کیا اب بھی آپ اس بارے میں سوچ رہے ہیں؟۔شاہد آفریدی کا جواب تھا:’نہیں جی، خدا حافظ ہو چکا ہے۔ میں اپنی کرکٹ اپنے چاہنے والوں کے لیے کھیل رہا ہوں۔ جتنی بھی باقی ہے سال دو سال مزید کھیلوں گا۔اس وقت میرے لیے سب سے اہم میری فاو¿نڈیشن ہے اسے چلانا ہے۔ جتنی سنجیدگی اور پروفیشنل طریقے سے اپنے ملک کے لیے کھیلنا تھا وہ میں کھیلا ہوں۔ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ اپنی کرکٹ سے کتنا لطف اٹھا رہے ہیں؟ جس کا جواب انہوں نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ دیتے ہوئے کہا ’نظر آرہا ہے ۔شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ بوم بوم آفریدی نے 5 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کیرئیر میں 36.51 کی اوسط سے ایک ہزار 176 رنز بنائے اور 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اسی طرح آفریدی نے 398 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب رہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے 98 میچز کھیل کر 18.01 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنائے اور 97 وکٹیں بھی حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain