تازہ تر ین

‘پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے’، فائنل سے قبل وزیر اعظم کی قومی ٹیم کیلئے ٹوئٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا ‘ٹیم پاکستان، آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے’۔
شہباز شریف نے لکھا ‘خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین گیم کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے’۔
ساتھ ہی وزیر اعظم پاکستان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain