ممبئی(نیوزایجنسیاں)انگلینڈ کے مایہ ناز آل راو¿نڈر بین اسٹوک بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل کے دسویں انڈین کے اب تک کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے آل رانڈر بین اسٹوک انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی ہونے والی نیلامی میں بین اسٹوک کو پونے رائزنگ نے ساڑھے 14 کروڑ ڈالر میں خریدا۔انگلینڈ ہی کے آل رانڈر تائمل ملز دوسرے مہنگے کھلاڑی قرار پائے جنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کروڑ ڈالرز میں خریدا۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو دہلی نے 5 کروڑ میں خریدا جب کہ پہلے جنوبی افریقا کے عمران طاہر، بھارت کے ایشانت شرما، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور ان کے ہم وطن کرس جورڈن ناقابل فروخت رہے۔