تازہ تر ین

لاہور مال روڈ دھماکہ : سہولت کار کے خوفناک انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوردھماکے کے سہولت کار انوارالحق کو حراست میں لے لیاگیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں جن کی روشنی میں باجوڑ ایجنسی سے ملزم سہولت کار کے والد اور بھائیوں کو حراست میں لینے کے علاوہ باجوڑ میں اس کا گھر بھی تباہ کردیاگیا جبکہ نجی ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ ملزم انوار الحق نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگر دھماکے میں نقصان کم ہونے کا اندازہ پہلے ہی ہوتا تو وہ خود بھی اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیتا۔تفصیلات کے مطابق انوارالحق تین ماہ سے شادباغ کے علاقے بھگت پورہ میںتین مرلے کے گھر کی بالائی منزل پر رہ رہاتھا جہاں سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے 2خودکش جیکٹس اور خودکش حملہ آور کے کپڑوں سمیت دیگرسامان بھی برآمد کرلیا۔ بتایاگیاہے کہ سہولت کار کی شناخت گلی میں کھڑے ان کے بیٹے نے کی تھی جس کے بعد معاملات میں اہم پیش رفت ہوئی، ملزم اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ مقیم تھا جبکہ خودکش حملہ آور نصراللہ کو بھی اسی مکان میں پناہ دی گئی۔اہل محلہ کاکہناہے کہ انوارالحق اردوجانتاتھا جبکہ اس کے بیوی بچوں کو اردونہیں آتی تھی،گھرکے مالک کوبھی پولیس نے گرفتارکرکے چیئرنگ کراس کے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیاگیا۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالک مکان نے سہولت کارانوارالحق کو 3ماہ قبل مکان کرائے پردیااور ماہانہ کرایہ 10ہزارروپے طے پایاجبکہ مالک مکان نے مکان کاکرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ نہیں کروایاتھا۔دھماکے کے سہولت کارانوارلحق کی بیوی نے انکشاف کیاہے کہ شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،ہماری معاشرتی روایات شوہرکے بارے میں بیان دینے کی اجازت نہیں دیتیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain